اسرائیل سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے وزیر اعظم نریندر
مودی تل ابیب کا دورہ کریں گے اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو
نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری (اقتصادی تعلقات) امر
سنہا نے یہاں اندرا گاندھی نیشنل آرٹس سینٹر میں ہند-اسرائیل تعلقات کی 25
ویں سالگرہ کے موقع پر برانڈ آئکن کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ مسٹر
امر سنہا نے بتایا کہ مسٹر مودی اس سال موسم گرما میں اسرائیل کے دورے پر
جائیں گے اور اس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نئی دہلی آئیں گے۔ ذرائع کے
مطابق مسٹر مودی کا مجوزہ اسرائیلی دورہ جون میں ہونے کی تجویز ہے۔
اس موقع پر ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ڈینیل کارمین، اندرا گاندھی نیشنل
آرٹس سینٹر کے سکریٹری ایس جوشی اور وزارت خارجہ کے کئی افسران موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان 29 جنوری 1992 کو سفارتی
تعلقات قائم ہوئے تھے۔ معاصر دنیا میں دونوں ممالک کے تعلقات بہت اہم اور
مضبوط ہیں۔